بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

 بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28فروری 2024 بروزبدھ طلب کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے 28فروری کو سہ پہر 3بجے طلب کیاہے۔

اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔