پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر(یو اے ای) کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ ڈالا گیا تھا، آج پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسداد دہشتگری کیلئے ادارہ قائم کیا، اس کے علاوہ مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئے ضوابط مرتب کیے ہیں۔