امریکی فوجی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجاً خود کو آگ لگالی
امریکی فوجی نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگالی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً خود کو آگ لگائی ہے۔سات اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 29 ہزار 550 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے۔