گیانگ سانگ:جنوبی کوریا میں معمر خواتین پر مشتمل ایک ریپنگ گروپ دنیا بھر میں کافی مقبول ہو رہا ہے جس کا نام سنی اینڈ دی سیون پرنسز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 اور 80 سال کی عمر والی خواتین نے جبوبی کوریا میں اپنا ریپ گروپ بنایا ہے جس نے دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ایک دن گروپ کی 81 سالہ لیڈر میمبر پارک جیوم سن نے انٹرنیٹ پر ایک ریپ ویڈیو دیکھی جس کے بعد انہوں نے ساتھی خواتین کو ریپنگ سیکھنے پر آمادہ کیا اور اس طرح کچھ سالوں بعد سنی اینڈ دی سیون پرنسز کے نام سے معمر خواتین پر مشتمل ریپ گروپ دنیا کے سامنے آیا جو اپنی دیہی طرز زندگی کی ریپنگ اسٹائل میں تصویر کشی کرتا ہے۔