کراچی میں تیز ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کے باعث کراچی میں کل شام سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 34 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور یہ تیز ہوائیں آج شام تک چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔شہر میں تیز ہواؤں کے سبب ٹھنڈ کا احساس بھی بڑھ گیا ہے۔صبح کے اوقات میں کراچی میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔