امریکا نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کی پھر تردید کردی
امریکہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے الزامات کو غلط اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔
بانی پی ٹی آئی کے الزامات سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔