بھارتی حکومت کی زیر سرپرستی مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف بنائی گئی پروپیگنڈہ فلم‘آرٹیکل 370′ کی ریلیز پر خلیجی ممالک نے پابندی عائد کردی ہے۔
جس سے بالی ووڈ اور مودی حکومت صدماتی کیفیت میں آگئے ہیں۔حالیہ دنوں خلیجی ممالک میں بالی ووڈمیں بننے والی فلمیں مسلسل پابندیوں کا شکاررہی ہیں۔
اور اب جو حال میں بھارتی فلم‘آرٹیکل 370′ کو بھی خلیجی ممالک میں ریلیز سے روک دیا گیا تو بات مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق مودی حکومت کو شدید دھچکالگا ہے۔
دوسری جانب مودی حکومت کا یہ بیانیہ کہ کشمیر میں حالات بہتر ہیں اور کشمیری پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔بالکل غلط ثابت ہورہا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم‘آرٹیکل 370′ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی غلط اور من گھڑت عکاسی کی گئی ہے۔
یہ فلم بھارتی سینما گھروں میں 23 فروری کوریلیزہونے کے بعداپنی پروپیگنڈہ مہم کے باعث بین الاقوامی سطح پر پابندی کا شکار ہوگئی ہے۔فلم میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا جواز پیش کیا جاسکے۔
لیکن جھوٹ کی قلعی فلم کے پردہ ء اسکرین پر سامنے آتے ہی کھل گئی۔ اور زیادہ دیر تک بھرم قائم نہ رہ پایا۔یاد رہے ماضی میں‘دی کشمیر فائلز’جیسی متنازعہ فلموں کو بھی مخصوص ایجنڈے کا پرچار کرنے پر بین الاقوامی فورمز پراس طرح کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔