ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میں جانے یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ نہ ہم زور زبردستی حکومت میں جانا چاہتے ہیں اور نہ ہی ابھی تک ن لیگ کی طرف سے نفی میں جواب آیا ہے۔
ان کے مطابق تعاون باہمی کا راستہ بہترین ہے اور یہ لازمی نہیں کہ وہ راستہ کابینہ سے ہوکر جائے۔
ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کون ہوگا یہ ن لیگ طے کرے گی، یہ بھی ممکن ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہو ایم کیو ایم کا گورنرنہ بنے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مسلم لیگ ن کی بھی یہی خواہش ہوگی۔