جکارتا سے لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل

جکارتا ،انڈونیشیا سے پاکستان لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے فلیٹ میں شامل کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا جبکہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان لایا گیا ایک ایئر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے۔

 سات فروری کو پاکستان لائے گئے طیارے کی رجسٹریشن اے پی – بی ایل وائے ہے۔ طیارے کی تزین و آرائش کا کام کراچی ایئرپورٹ پر مکمل کیا گیا، اس طیارے نے آج کراچی سے لاہور کیلئے پہلی پرواز کی۔

پرواز پی کے 264 کے طور پر طیارہ صبح سوا 7 بجے کراچی سے لاہور پہنچا، طیارے سے لاہور کراچی کی شیڈول فلائٹ پی کے 303 آپریٹ کی گئی۔لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار رجسٹریشن اپ-بلز کا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ایئر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔