سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کودوپہر 12 بجے سے پہلے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی اور یہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جاسکیں گے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔
محمود خان اچکزئی عام انتخابات میں این اے 266 قلعہ عبد اللہ کم چمن سے 67 ہزار 28 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے