کراچی،شاہ لطیف ٹاؤن میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے یہ تازہ اور افسوسناک خبر آئی ہے کہ نئی نویلی دلہن نے پستول کی گولی نگل لی۔

تاہم جب پیٹ میں شدید درد واقع ہوا اور اورقوتِ برداشت جواب دینے لگی تو خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہل خانہ کے بیان کے مطابق خاتون کے شوہرنے پستول صاف کرنے کے لیے گولیاں باہر رکھی تھیں،بیگم نے مذاق میں گولی منہ میں رکھی جو یک بیک اندر چلی گئی۔

ایکسرے میں گولی واضح دکھائی دے رہی تھی،پولیس کے مطابق خاتون کے گھر والے قانونی کارروائی کے لئے رضامند نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹراے 16 میں پیش آیا۔