صدارتی انتخاب کے لئے آصف علی زرداری کے کاغذات منظور

مصدقہ ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے۔

جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کئے ہیں۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے کاغذات نامزدگی بطور صدارتی امیدوارمنظور کرلیے گئے۔

خیال رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔