ایپل نے 2 نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پیر کے روز نئے اپنے جدید ترن ایم 3  پروسیسرز والے 2 نئے میک بک ایئر لیپ ٹاپس کی رونمائی کردی۔

ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زیادہ طاقتور ماڈلز مصنوعی ذہانت سے چلنے والے کمپیوٹرز کو اپ گریڈ کرنے کے متنمی صارفین کو اپنی جانب راغب کریں گے۔کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ نئےمیک بک ایئر ماڈلز  کی اسکرین کا سائز 13 انچ اور 15 انچ کا ہوگا اور یہ لیپ ٹاپ ایپل کے ایم 1 پروسیسر والے ماڈل سے 60 فیصد زیادہ تیز ہوگا۔

چھوٹے ماڈل کی قیمتیں امریکا میں ایک ہزار 99 ڈالر سے شروع ہوتی ہیں جب کہ بڑے  میک بک ایئر کے بیسک (بنیادی) ورژن کی قیمت ایک ہزار 299 ڈالر رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق دونوں ماڈلز پیر سے آرڈر کے لیے دستیاب ہیں جن کی ڈیلیوری اس ہفتے کے آخر میں ڈیلیوری شروع ہوجائے گی۔ انٹیل سے علیحدہ ہوکر ایپل کمپنی سنہ 2022 سے اپنی چپ استعمال کررہی ہے۔

کورونا کی عالمی وبا کے نتیجے میں آنے والے معاشی زوال کے بعد اب سنہ 2024 میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پرسنل کمپیوٹرز کے متعارف ہونے سے کمپیوٹرز کی مارکیٹ کی بحالی میں خاصی مدد مل رہی ہے۔