پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین اکرم ساہی مستعفی ہوگئے

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین اکرم ساہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو بھجوادیا ہے۔

اکرم ساہی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ان کی نیک خواہشات پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ ہیں۔

اکرم ساہی نے کہاکہ ایک دہائی سے زیادہ مکمل وقار اور پروفیشنلزم کے ساتھ اس عہدے پر ذمے داریاں نبھائیں، فیڈریشن میں شامل ان تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتاہوںجنہوں نے میری سپورٹ کی اور مکمل تعاون کیا۔