آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے یقینی امکانات

اطلاعات ہیں کہ جناب آصف علی زرداری کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے امکانات میں بہت زیادہ ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ایک بیان میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری کثرت رائے سے ملک کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی سب جماعتوں سے بات کرے گی۔

اس ضمن میں وہ جناب آصف علی زرداری کے لئے رطب اللسان تھے کہ چونکہ وہ مفاہمت کے بادشاہ ہیں اور سب کوساتھ لے کرچلنا ان کی نمایاں خصوصیت ہے۔

تو یقین محکم ہے کہ وہ ضرور صدر منتخب ہوں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جمعیت کی صوبائی قیادت سے بھی صدارتی انتخابات میں ساتھ دینے کی بات ہوچکی ہے۔