یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟

کراچی: سال 2024 میں اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری کر دیا گیا۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2024 کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی سیونگ اکاؤنٹ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹ پر کی جائے گی، اور یہ کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔