صدرِ پاکستان ریاست ِ پاکستان کا اہم ترین عہدہ ہے۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سربراہ مملکت ہیں۔ صدر پاکستان مسلح افواج کا سپریم کمانڈربھی ہوتا ہے۔تاہم ایوان صدر پاکستان میں ایک رسمی حیثیت رکھتا ہے۔کیونکہ صدر وزیر اعظم اور کابینہ کے مشورے پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ آئینِ پاکستان کا تقاضا ہے کہ صدر (45) سال تک کی عمر کا مسلمان ہو۔آپ کی دلچسپی اور معلومات کے لئے بتاتے چلیں کہ اب تک وطن ِ عزیز پاکستان میں کل 13 صدور سربراہ ِ مملکت رہ چکے ہیں۔ پہلے صدر اسکندر علی مرزا تھے جنہوں نے 23 مارچ 1956 کو عہدہ سنبھالاتھا۔جبکہ موجودہ صدر عارف علوی ہیں جو 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد 9 ستمبر 2018 کوصدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ 1947 سے 1956 تک ملک کی نمائندگی پاکستان کے گورنر جنرل کرتے رہے تھے۔آئیے مملکت پاکستان میں منصب صدارت پر فائر رہنے والے صدور مملکت کی تفصیل سے آپ کو بہرہ مند کرتے ہیں۔
وطن عزیز کے پہلے صدر جناب میجر جنرل اسکندر مرزاتھے جن کی مدت ِ صدارت تھی 23-03-1956 تا 27-10-1958،تاہم جنرل محمد ایوب خان کے برسر اقتدار آنے کے بعدمیجر جنرل اسکندر مرزا معزول کردیئے گئے۔اور صدر ایوب خان نے منتخب صدر کی حیثیت سے چارج سنبھالیا۔صدر ایوب کی مدت صدار ت رہی 27-10-1958 تا 25-03-1969۔پھرصدر ایوب نے اقتدار جنرل محمد یحییٰ خان کے حوالے کیا۔اور منصب ِ صدارت ان کے حوالے کرکے رخصت ہوگئے،یحیٰی خان25-03-1969 تا 20-12-1971تک صدر ِ پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔پھر صدارت آئی جناب ذوالفقار علی بھٹوکے حصے میں 20-12-1971 تا 14-08-1973 کے لئے۔
صدر بھٹو نے جب پارلیمانی نظام کے تحت وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تو صدارت کا منصب حاصل ہوا جناب فضل الٰہی چوہدری کو14-08-1973 تا 16-09-1978کی مدت کے لئے اور جناب تقدیر نے اس ملک کی پھر پلٹا کھایا اورایک بار پھر فوجی حکومت آگئی اور جنرل محمد ضیاء الحق سربراہ مملکت کی حیثیت میں جلوہ گر ہوئے۔اور صدر کا عہدہ اپنے لئے منتخب کیا 16-09-1978 تا 17-08-1988 جسے تادم مرگ بھی کہئے تو غلط نہ ہوگا۔جنرل ضیاء الحق کی شہادت کے بعد جناب غلام اسحاق خان صدر ِ پاکستان رہے 17-08-1988 تا 08-07-1993، اس کے بعد 14-11-1993 تا 02-12-1997 صدر ِ مملکت کا اعزاز رہا سردار فاروق احمد لغاری کے پاس۔ جس کے بعد محمد رفیق تارڑصدر پاکستان بنے 01-01-1998 تا 20-06-2001۔ رفیق تارڑکے بعدفوجی انقلاب کی صورت میں جنرل پرویز مشرف 20-06-2001 سے 15-10-2007 تک صدر ِ پاکستان کے منصب پر فائز رہے۔مزید برآں جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف 29-11-2007 سے 18-08-2008 تک بھی صدر ِ پاکستان کی حیثیت سے منصب صدارت پر براجمان رہے۔ان کے بعد جمہوری حکومت کے نتیجے میں آصف علی زرداری 09-09-2008 سے 09-09-2013 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آصف علی زرداری کے بعد ممنون حسین 09-09-2013 سے 09-09-2018 صدرات کی کرسی پر براجمان رہے۔اور پھر ان کے بعد موجودہ صدر ڈاکٹر عارف الرحمان علوی 09-09-2018 تا حال منصب ِ صدارت پر فائز ہیں۔