There will be no load shedding of gas during Sahar and Iftar

یہ خوش آئند خبر گیس صارفین کے لئے حقیقی مسرت کا باعث ہوگی۔کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان میں سحرو افطارکے اوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سحری کیلیے رات ڈھائی سے صبح 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

جب کہ افطاری کے لئے سہ پہر 3 سے رات 10بجے تک بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

جس کے تحت سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی جب کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔

ترجمان کامزید کہنا تھاکہ گیس پریشرکے مسائل کے حل کے لئے بھی مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔