مصدقہ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پرصوبہء سندھ میں مختلف مذاہبِ سے تعلق رکھنے والے پرائمری طلبا و طالبات کو ان کے مذاہبِ کے حوالے سے ہی تعلیم دی جائے گی۔
اور اس تعلیم کے لئے پانچویں جماعت تک کی کتابیں چھاپی بھی جاچکی ہیں۔ جبکہ اگلے مرحلے میں سیکنڈری اور انٹر سطح پر بھی کتابیں شائع کرنے کا پروگرام زیر ِ تکمیل ہے۔
دوسری جانب ان نصابی کتب کی تعلیم دینے کے لئے اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سندھ میں تقریباً تین لاکھ اکسٹھ ہزار چار سوپچاسی غیر مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
واضح رہے کہ اقلیتوں کیلئے موجودہ نصاب میں ایریاز ایڈکئے گئے ہیں۔
پہلے نصاب میں اخلاقیات ہوتا تھا جسے اپ گریڈ کرکے دینی علوم کے نام سے متعارف کرایا گیا۔اس میں ماقبل تمام مذاہبِ کا مواد موجود ہے۔