دو ہزارچوبیس کے انتخابات میں برادری سسٹم کا اثر ورسوخ بھی ناکام ہوگیا: گیلپ سروے رپورٹ

جہاں آٹھ فروری دوہزار چوبیس کے انتخابات میں کئی باتیں غیر معمولی اور روٹین سے ہٹ کر رہیں۔

وہیں ایک اور حیران کن انقلاب بھی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں دیکھنے میں آیا۔وہ یہ کہ اب تک وطن ِ عزیز میں ووٹنگ کی تاریخ میں برادریوں کا کردار کلیدی رہا ہے۔

اورانتخابی معرکہ آراؤں کی جانب سے ہمیشہ یہی کوشش کی گئی ہے۔کہ برادریوں کے سربراہوں سے ڈیل کر لی جائے اور پھرتمام ووٹ ان کے۔

لیکن جناب ابھی تازہ ترین گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں یہ حیران کن انکشاف کیا گیا کہ باون فیصد پاکستانیوں نے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ بزعم خود کیا۔

اور برادری سسٹم کا اثرورسوخ بھی کچھ کام نہ آیا۔ جبکہ اڑتالیس فیصد نے برادری کے فیصلے کو ووٹ دینے کا سبب بتایا۔

جب کہ سروے میں چونسٹھ فیصد افراد کا کہنا تھا۔کہ انھوں نے اپنی برادری کے بجائے باہر کے امیدوار کو ووٹ دینے کاسوچااور اس کا پرچار بھی کیا۔