معروف بھارتی ساؤتھ انڈین فلم پروڈیوسر جعفر صادق کودو ہزار کروڑ روپے کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کوکافی عرصے سے پروڈیوسر جعفر صادق کی تلاش تھی اور وہ اس کے خلاف ثبوت بھی اکھٹا کرتے رہے تھے۔
اورآخر کارنومارچ اسے گرفتار کرلیا گیا۔این سی بی کے مطابق جعفر صادق منشیات بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا‘ماسٹر مائنڈ’ہے۔
اور وہ اب تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو بھارتی دوہزار کروڑ روپے کی منشیات اسمگل کر چکا ہے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیوروکے ترجمان کے مطابق ملزم جعفر صادق نے پینتالیس سے زائد بارتین ہزار پانچ سوکلو ایفی ڈرین بیرون ممالک بھیجی، پروڈیوسر کی گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب این سی بی نے چنائی میں دو ٹرین مسافروں سے ایک سو اسی کروڑ روپے کی چھتیس کلو منشیات برآمد کی جوکہ بھارت سے سری لنکا اسمگل کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ چنائی کی ٹرین سے گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان میاں بیوی ہیں، اوراس جوڑے کے پاس سے برآمد کی جانے والی منشیات میں آئس کا نشہ بھی شامل ہے۔
جعفر صادق اب تک چار فلمیں پروڈیوس کرچکا ہے،اور اس کی چوتھی فلم رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ جعفر صادق کو ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اہم شخصیت سمجھا جاتاہے۔