مصدقہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دئیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 19 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی مشاورت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کوارسال کی گئی تجاویزمیں کہاگیا ہے کہ خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک حسین اور عبد العلیم خان کی بطور وفاقی وزرا تقرری عمل میں لائی جائے۔
وزیراعظم کی سمری میں جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کے نام بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں۔