اسرائیل نے ماہ رمضان کا احترام بھی نہ کیا، غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید اور 106 زخمی ہوگئے۔غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے ماہ رمضان میں بھی جاری ہیں، شمالی غزہ، خان یونس اور رفح میں بمباری سے مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت سمیت 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکات غزہ میں جاری جنگ کے دوران خان یونس میں واقع ان کے گھر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔
محمد برکت نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں۔
محمد برکت کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔
مقامی فٹبال کلب کے ایک کھلاڑی نے محمد برکت کی موت کو فلسطینی فٹبال کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے خلاف کھیل چکا ہوں، برکت ہوشیار اور بہت تیز تھا۔