مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج سے بلوچستان میں داخل ہوگا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، اس کے علاوہ پشین 10، چمن 8 اور قلات میں 6 ، لسبیلہ 2 ،کوئٹہ 5 اور لورالائی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گوادر سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں پاک فوج، نیوی، پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔