مصدقہ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرمنظم کارروائی کے نتیجے میں سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں ملوث چار ملزمان سہیل انجم، محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے نام اہم ترین کرمنل لسٹ میں شامل تھے۔یہاں تک کے ان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت بھی مقدمات ماقبل درج ہیں۔
ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم سوات کا رہنے والا ہے اور اس کے خلاف دوہزار بارہ میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا۔
نارووال سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا۔
علاوہ بریں ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹس پر سوئٹزر لینڈ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔
ملزمان نے جنیوا میں رہائش پذیر ایجنٹ سے پینتیس ہزارروپے فی کس کے عوض ویزے حاصل کیے تھے۔
ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیاہے۔