جاپان میں امونیا سے چلنے والا نیا جنریٹر متعارف
جاپان کی توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی (جے ای آر اے )نے ایک جنریٹر متعارف کروایاہے جو وسطی جاپان میں کوئلے سے چلنے والے ایک بجلی گھر میں آزمائشی طور پر امونیا سے چلایا جائے گا۔
این ایچ کے، کے مطابق کمپنی کا ہدف پلانٹ کے ایندھن کے 20 فیصد کو امونیا سے تبدیل کرنا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں کرتا ۔ آزمائش میں کمپنی کے 10 لاکھ کلو واٹ کلاس پاور جنریٹر کی ساخت میں تبدیلی کرنا شامل ہے۔
واضح رہے کہ جے ای آر اے نئے طریقہ کار کو 2027 یا 2028 تک عملی استعمال میں لانا چاہتی ہے۔