پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 753 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 48 پوائنٹس پر بند ہوا۔رواں ہفتے 100 انڈیکس 1745 پوائنٹس گر چکا ہے، آج 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 63 ہزار 856 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 25 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 24 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 107 ارب روپے ہے۔ رواں ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 246 ارب روپے کم ہوئی ہے۔