موقر امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے۔کہ وہ بحیثیت قریبی دوست مالی تعاون جاری رکھے گا۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں پاکستان میں چینی قونصل جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے پاکستان پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔
بلکہ حالیہ دنوں میں 2 ارب ڈالرکا قرض بھی رول اوور کیاہے۔
رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین نے آئندہ بھی پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے اور بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی کے لئے اپنی امداد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔