پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے۔کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔اور ایران ان تعلقات کو مزید مستحکم رکھنے کا خواہشمند ہے۔
پاک ایران گیس پائپ لائن کا مقصد بھی اسٹرٹیجک تعلقات میں اضافہ ہے۔ہم چاہتے ہیں گوادر اور چاہ بہارکو جوڑ کر سسٹر پورٹس بنائی جائیں۔
یہ باتیں انھوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب میں کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا امیری نے کہا مزید بارڈرکراسنگ پوائنٹس کھول کر علاقائی تعاون اور تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔
کوشش ہوگی سی پیک اور ریل لنک کے منصوبے میں ایران بھی حصہ داربنے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران باہمی تجارت کا حجم ڈھائی ارب ڈالر ہوچکا ہے۔ اور ہم باہمی تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
پاکستان ایران کے راستے وسط ایشیائی اورمغربی ممالک تک ٹرانزٹ روٹ بناسکتا ہے۔
ایران نے پاکستانی بارڈرکے قریب تک ایک ارب ڈالر سے ایک ہزارکلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی ہے۔
ایرانی سفیر نے مزیدکہا کہ ایرانی صدر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔