کراچی میں لٹیروں کی عید،دن دھاڑے آن لائن منی ٹرانسفر شاپ پر ڈکیتی

کراچی والے کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں۔سر اٹھا کے چلنا تو ہم اہل شہرکب کا چھوڑ چکے۔ تاہم لوٹ مار کا سلسلہ اسی زور وشور کے ساتھ جاری وساری ہے.

جس کا رونا سالہا سال سے شہری روتے آرہے ہیں۔اب ڈاکو اور لٹیروں کی ہمت وجرأت اس قدر بڑھ چکی ہے۔کہ روزمرہ کے کاروبار اور دکانیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق نارتھ کراچی میں دن دیہاڑے آن لائن منی ٹرانسفر شاپ لوٹ لی گئی،اورواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے،

اس کے علاوہ مسلح ملزمان رقم اور دکان پرموجودکئی موبائل بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کیش کاؤنٹر سے رقم اور دکان پر موجود کئی موبائل بڑے سکون سے چھین کر روانہ ہوئے۔

پولیس نے معمول کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔