بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کو گرنے کے بعد چوٹ لگنے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور وزیراعظم نریندری مودی کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنانے والی ممتا بینر جی اپنے گھر میں گر گئیں جس سے انہیں ماتھے اور جسم کےدیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کے ماتھے پرآنے والے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور دیگر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ممتا بینر جی کو مانٹرینگ کے بعد حالت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ترنمول کانگریس پارٹی کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا شمار بھارتی وزیر اعظم کے سخت ناقدین میں ہوتا ہے۔