شہر قائد مسلسل دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے گرمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شمالی سمت کی خشک ہوائیں اور سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی ہے۔
جبکہ منگل کو موسم گرم اور خشک رہنے کی امیدہے۔علاوہ بریں شہر میں بدھ کو مطلع صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کے امکانات بھی ہیں۔
ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے دوران محتاط رہیں۔
اور کوشش کریں کہ بالخصوص چھوٹے بچوں، ضعیف اور کمزور قوت مدافعت والے افراد بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
اگر گھر وں سے نکلنا ضروری ہوتو اس بات کی حتی الامکان کوشش کریں کہ سر اور جسم کومکمل ڈھانپ کر باہر نکلا جائے۔
مزیدیہ کہ جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال نہایت ضروری ہے۔
اور جس طرح آج کل رمضان کے شب وروز میں مرغن غذاؤں کے بجائے سادہ کھانا سبزیوں، دہی، لسی، پانی وغیرہ پر زیادہ انحصار کریں۔