سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار

محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کر لیا ہے۔سابق تحصیلدار نجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتارکیا گیاہے۔

وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا رکھی تھی۔

تاہم نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے۔تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔