سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں گزیٹڈ افسر بن گئیں، 6 بچوں کے والد حبیب نے سموسے بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی۔
رپورٹ کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو اسٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔
مظفرآبادکالونی کے حبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17 کی افسر بن گئیں۔چھ بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی، 2بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔
ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئیں جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہے۔دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاؤں کی بدولت قرار دی ہے۔