کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزالتواء کا شکا ر ہوگئی ہے۔
یہ سیریز رواں برس اگست میں شیڈولڈ تھی۔تاہم اب آسٹریلوی کرکٹ بورڈنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بارہ ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے کہ حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، اس لیے ہم اپنے ماضی کے مؤقف پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اگست میں طے شدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کرنے کے بعد افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے ”انسانی حقوق میں واضح بگاڑ” کا حوالہ دیا ہے۔
یہ تیسرا موقع ہے جب سی اے نے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں افغانستان کے خلاف سیریزپر اپنی مرضی مسلط کی ہے۔
خیال رہے کہ اس آخری فیصلے نے افغانستان کے اسٹار پلیئرراشد خان سمیت دیگرافغان کھلاڑیوں میں غم و غصے کو تحریک دی ہے۔
جن کی جانب سے ٹورنامنٹ میں واپس نہ آنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔تاہم اس دھمکی کو کھلاڑیوں نے بعدمیں واپس لے لیا۔