حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین اسٹاف کی سطح پرمعاہدہ ہو گیا

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔جس کے مطابق پاکستان کو معاہدے کے مطابق ایک عشاریہ ایک ارب ڈالرز جاری کئے جائیں گے۔

تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کایہ معاہدہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

اعلامیے کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط ملتے ہی تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

اعلامیہ میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔اور کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نگران حکومت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں آئی ایم ایف شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔

جبکہ نئی حکومت نے بھی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ان پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا مزیدکہنا ہے کہ ماقبل جائزے کے بعدیہ نتائج سامنے آئے ہیں۔کہ مہینوں میں پاکستان کی معاشی اور مالی حالت بہتر ہوئی ہے۔