وطن ِ عزیزمیں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بارہ سو روپے بڑھ کردو لاکھ انتیس ہزارچارسو روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار انتیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد قیمت ایک لاکھ چھیانوے ہزارچھ سو چوہتر روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت چھ ڈالر اضافے سے دوہزار ایک سو تہتر ڈالر فی اونس ہے۔