امریکا کی انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) نے بل گیٹس کے ادارے مائیکرو سافٹ کو انتیس ارب ڈالر کے ٹیکس کا نادہندہ قرار دے دیا۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری بلاگ پوسٹ کے مطابق آئی آر ایس کا یہ دعویٰ (کہ مائیکروسافٹ نے دوہزارچار سے دوہزار تیرہ تک واجب الادا ٹیکس میں سے انتیس ارب ڈالر ادا نہیں کئے) درست نہیں ہے۔
مائیکروسافٹ کے مطابق پہلے انتظامی اپیل کی جائے گی۔ اور اگرضروری سمجھا گیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ نے مزید کہا کہ کمپنی نے دوہزار چار سے سرسٹھ ارب ڈالر سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔