نو مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے پانچ ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کوسولہ ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیاہے۔ ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ہیں۔
پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں نو مئی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بیس مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ شب اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پانچ جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے انیس ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔