رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے۔
جب کہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھے گی۔خیال رہے کہ رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔
سربراہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
جس کے لئے افرادی اور تکنیکی سہولتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔