محکمہ موسمیات کی جانب سے نو اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہرکردیئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش آٹھ اپریل کو رات گیارہ بج کراکیس منٹ پر ہوجائے گی۔
اورنو اپریل کو چاند نظر آنے کے یقینی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق نو اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع بھی صاف رہے گا۔
جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزیدکہنا ہے کہ نواپریل کو چاند کی عمرانیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند انتیس کا ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ دس اپریل کو ہوسکتی ہے۔