وزیراعظم اور مریم نوازنے مسافروں کے لئے عام پرواز سے سفراذیت ناک بنادیا

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی عام پرواز سے سفر ائیر لائن اور سیکڑوں مسافروں کیلئے کس قدر اذیت ناک بن گیا۔ اس کا اندازہ آپ معصوم مسافروں کی تکلیف سے لگا سکتے ہیں۔جنھیں شہباز شریف، مریم نواز اور ان کے وفد کے انتظار میں دوگھنٹے کھڑا رہنا پڑا۔

ستم انگیزی یہ ہوئی کہ ان ایلیٹ کلاس کے افراد کی خاطر پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈ کرایا گیا، اس سے پہلے جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ شہباز شریف، مریم نواز اور ان کے وفد کے انتظار میں دو گھنٹے کھڑا رہا تھا۔

اور مسافردو گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے تھے۔ستم بالائے ستم واپسی میں طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتار لیا گیا۔

مسافروں کے مطابق سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ دوگھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر کھڑا رہا، جدہ اسلام آباد پرواز پی کے آٹھ سو بیالیس میں تین سو اسی مسافر سوار تھے،

اس دوران لاہور ائیرپورٹ پر طیارے میں بیٹھے اسلام آباد اور کے پی کے کے مسافروں نے شدید احتجاج بھی کیا۔

مسافر شدت سے یہ مطالبہ کرتے رہے کہ ہمیں طیارے سے اترنے دو ہم بس یا ٹرین سے اسلام آباد چلے جائیں گے۔