پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ٹریڈنگ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس مثبت ہو کر پھر منفی ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 156 پوائنٹس کی کمی سے 70 ہزار 157 پر آ گیا۔
عید الفطر کی تعطیلات سے قبل انڈیکس 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ادھر انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
عید الفطر کی تعطیلات سے قبل آخری کاروبار دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے کا تھا۔