ایران کے حملے سے اسرائیل کا ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا؛میڈیا رپورٹ

ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے ڈرونز حملوں کو روکنے کے لیے ایک ارب ڈالر کی قیمت چکانا پڑی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے دفاعی فضائی نظام نے ایران کے سو سے زائد ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بناکر فوجی تنصیبات اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا لیکن ان حملوں کو روکنے میں ایک ارب ڈالرکا خرچہ اٹھانا پڑا۔

اس کے علاوہ ایران کے ڈرونز حملوں کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی رہے اور ہوائی اڈوں پر نہیں اُترے تاکہ ان ڈرونز کا نشانہ بننے سے محفوظ رہ سکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ایران کے نناوے فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو اردن کی فضاؤں میں ہی تباہ کر دیاگیا ہے۔ اس لیے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔