بلوچستان میں بارشوں کا پہلا سلسلہ ابھی تھمنے کو نہ آیا تھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج رات سے رواں ہفتے انیس اپریل تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ تینتیس، سبی اٹھائیس، دالبندین، ژوب انیس، قلات سولہ، سمنگلی گیارہ، بارکھان سات، لسبیلہ پانچ اور نوکنڈی میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چاغی، واشک، کیچ، پنجگور اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔