متحدہ عرب امارات میں تیز بارشوں کی پیشگوئی،ورک فرام ہوم اورسکولز کو آن لائن کلاسز کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شدید بارشوں سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں آج اور کل ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران رہائشیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

جب کہ موٹرسائیکل اور کارسواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں نے شدید بارش سے نمٹنے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے،

پلان کے تحت سرکاری دفاتر کو ورک فرام ہوم یعنی گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ تعلیمی اداروں میں تعطیل اور آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔