کھیلوں میں گروہ بندی ختم ہونی چاہئے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزارت کا عہدہ سنبھال لیاہے۔انھوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اسپورٹس بورڈ کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔

اوروفاق اور صوبوں کے تمام ادارے کی صلاحیتوں کو یکجا و یکجان کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ ہر فیڈریشن میں سیاست ہو رہی ہے اور کھیلوں میں سیاست کی وجہ سے تمام کھیل زوال پذیرہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماجد خان اورجہانگیر خان سمیت دس سے پندرہ بڑے کھلاڑیوں کواسپورٹس بورڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

اس وقت ساؤتھ ایشین گیمز ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

ماقبل یہ گیمز دوہزار چوبیس میں منعقد ہونے تھے جو کہ اب ممکن نہیں۔ اور اب یہ گیمز دوہزار پچیس میں ہوں گے۔

کھیلوں میں اب ٹاپ کوالٹی کی ہیومن ریسورس لائیں گے۔