پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ڈھائی لاکھ روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2200 روپے بڑھ گیا۔
اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1887 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 392 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 412 ڈالر فی اونس ہے۔