قومی اسمبلی: بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پر بیٹھ گئے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی نشست پر بیٹھ گئے۔
بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی نشست پر بیٹھ کر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے رہے۔
بلاول بھٹو اسحاق ڈار سے گفتگو کے بعد اٹھ کر اپنی نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔
قومی اسمبلی کے عملے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہاں صرف منتخب وزیرِ اعظم ہی بیٹھ سکتے ہیں۔