گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی کی گورنرہاﺅس میں ملاقات۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال ، امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا جب کہ جرائم کے خلاف بلا تفریق اقدامات یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے وفاق و صوبہ ایک پیج پر ہیں، شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات ضروری ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔